مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے رام ناتھ کوویند کو ہندوستان کا نیا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ ایرانی صدر نے اپنے پیغام میں دونوں ممالک کے تاریخی اور قدیم تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور ہندوستان باہمی تعاون سے خطے میں پائدار امن کے قیام کے سلسلے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ ایرانی صدر نے ہندوستانی قوم اور ہندوستان کے نئے صدر کی کامیابی کے لئے دعا کی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے رام ناتھ کوویند کو ہندوستان کا نیا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
News ID 1874147
آپ کا تبصرہ